اتحادالاغرابیہ

مخصوص منفرد تنظیمی علامت اور تنظیمی پرچم

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی مخصوص منفرد تنظیمی علامت، ”اتحاد الاغرابیہ“ کا بنیادی مقصدپاکستان کی اغرابیہ(عوام) کو جمع ہونے کی دعوت دینا اور پھر ان کے اتحادکو مزیدطاقتور اور مؤثر بنانا ہے۔ بلاشبہ، ”اتحاد الاغرابیہ“ کا مقصد کسی بھی طرح اشرافیہ کے خلاف کسی بھی قسم کا کوئی عمل نہیں ہوگا۔تاہم، شناخت کیلئے لفظ ”اشرافیہ“کے مقابلہ میں لفظ”اغرابیہ“ استعمال کیاجائے گا۔

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں، کوئی منفی ( -) اور تقسیم(÷) کرنے والا عمل نہیں ہے۔واضح طور پر یہی وجہ ہے کہ جمع(+) اور ضرب (×) کی علامتوں کو باہم ملا دیا گیا ہے۔ یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کے تنظیمی پرچم کارنگ خالص گہرا نیلا ہوگا۔ پرچم کے درمیان میں، دنیا کے تمام ممالک اور مذاہب سے ہم آہنگی کے اظہار کیلئے سفید رنگ،امن کی علامت کاگول کرہ ارض اور اس کے درمیان،یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کا خالص گہراسرخ رنگ میں مخصوص تنظیمی نشان ”اتحادالاغرابیہ“ ہوگا۔ ”اتحاد الاغرابیہ“، دو پتیوں کے حلقہ کے ساتھ اور بغیردو پتیوں کے حلقہ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی طور پرتعارف کیلئے تنظیمی پرچم پر اردو اور انگریزی میں ”کراچستان“ لکھا جائے گا۔

© United Krachistan Movement| All rights reserved.