تنظیم: یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ

: یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کے بنیادی تنظیمی اصول

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ، ایک”اصلاحاتی اور انقلابی تحریک“ہے، جو، حکومت سندھ اورعوام کے منتخب نمایندگان کی جانب سے، عوامی مینڈیٹ کے مطابق عمل نہیں کرنے کی وجہ سے، رد عمل کے طور پر،بلا امتیاز کراچستان کے متحدہ شہریوں کے سماجی،معاشی، تعلیمی اور سیاسی حقوق کی جدوجہد کیلئے معرض وجود میں لائی گئی ہے،لٰہذایونائیٹڈکراچستان موومنٹ حکومتی اقتدار اور حکومتی عہدوں کیلئے، پاکستان میں منعقدہ کسی بھی قومی، صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں حصّہ نہیں لے گی۔

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعت سے کسی بھی قسم کے تصادم کی پالیسی اختیار نہیں کرے گی جبکہ کراچستان اور پاکستان کے مثبت معاملات میں مشروط تعاون ممکن ہو گا۔ تاہم، کراچی اور پاکستان کی سا لمیت، استحکام اور عوام کے مفادات کے خلاف ہر عمل اور اقدام کی بھرپور مذمت اور مخالفت کی جائے گی۔

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ، عوام کی تنظیم اور تحریک کی طاقت، قوت اور دباؤ سے، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمایندگان سے عوام کے مینڈیٹ اور ان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر اخلاقی، آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق، وسیع تر عوام کے مفادات میں عملدرآمد کروائے گی۔تاہم، عوام کی طاقت، قوت اور دباؤ کو انتہائی ناگزیر حالات میں بحالت مجبوری استعمال کیا جائے گا۔ 4۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ، کراچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے، عہدیداران کی جانب سے موصولہ رپورٹس کی روشنی میں، پاکستان دوست ممالک اور عالمی اداروں سے آئین اور قانون کی حدود میں، مشاورتی اور عملی تعاون کے حصول کیلئے رابطے کرے گی۔ 5۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کا لسانیت، صوبائیت، فرقہ واریت، سیاسی وراثت سمیت کسی بھی قسم کی عصبیت سے کوئی تعلق ہرگز نہیں ہوگا۔یونائیٹڈکراچستان موومنٹ ایسے تمام منفی اقدامات کے خلاف بھرپور جد و جہد کرے گی، جن کے باعث لسانیت، صوبائیت، فرقہ واریت، سیاسی وراثت سمیت مختلف اقسام کی نفرت اور عصبیت جنم لیتی ہیں اور بالآخر، پاکستان کی سا لمیت، دفاع، ترقی، خوشحالی اور عظمت کی راہ میں سنگین رکاوٹ بنتی ہیں۔یونائیٹڈکراچستان موومنٹ انتہائی سختی سے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں موجود اقربا پروری اور سیاسی وراثت کی مخالفت کرے گی تاکہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے با صلاحیت سیاسی کارکنوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے مواقع میسر ہو سکیں۔

یونائیٹڈکراچستان موومنٹ کے تحت کراچستان کے جملہ مسائل اور ان کے تدارک کیلئے عوام رابطہ مہم کا آغازکیا جائے گا۔ یونائیٹڈکراچستان موومنٹ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے، پبلک میٹنگ،پریس کانفرنس سمیت مخصوص مقامات پر پر امن مظاہروں کا انعقاد کرے گی اور دھرنوں، ریلیوں، جلسے اور جلوسوں سے حتی الامکان اجتناب کرے گی تاکہ ماحول پر امن رہے اور کسی بھی قسم کاپر تشدد ماحول جنم نہیں لے سکے۔ تاہم، پُرامن جلسے اور جلوس کا انعقاد ممکن بھی ہوگا۔یونائیٹڈکراچستان موومنٹ مقاصد کے حصول کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی سے متعلق افراد سے ملاقاتوں کے علاوہ بینرز، پمفلٹ، کتابچوں، خط و کتابت سمیت جدیدسوشل میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قانون کے مطابق بھرپور مثبت استعمال کرے گی۔

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ منشور پر عملدرآمد کیلئے، مختلف کونسل اور کمیٹیاں تشکیل دے گی۔ ابتدائی طور پریونائیٹڈ کراچستان ڈویلپمنٹ کونسل اورکراچستان سوموٹو سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یونائیٹڈکراچستان موومنٹ کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہونے کے بعد، باقاعدہ نیشنل ہیڈ کوارٹرز اور ذیلی دفاتر قائم کئے جائیں گے تاہم تنظیمی ضرورت کیلئے، عارضی طور پر، کراچستان ہاؤس: کوثر ٹاؤن، ملیر، کراچی 75080، پاکستان، بطور نیشنل ہیڈ کوارٹرز استعمال کیا جائے گا۔

: یونائیٹڈ کراچستان ڈویلپمنٹ کونسل

یونائیٹڈ کراچستان ڈویلپمنٹ کونسل،پاکستان کے آئین کے مطابق،کراچستان کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔یونائیٹڈکراچستان ڈویلپمنٹ کونسل بین الاقوامی معیارات کے مطابق کراچستان کی ازسرنو اصلاحاتی اور انقلابی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔ کراچستان اور اس کے باشندگان کیلئے جدیدمعیار کے مطابق اہمیت اور حیثیت کے حصول سمیت زندگی کے اہم شعبوں، مثلًا سماجی، سیاسی، تعلیمی، اقتصادی حقوق کی فلاح و بہبود، تحفظ اور فروغ کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔ یونائیٹڈ کراچستان ڈویلپمنٹ کونسل،تمام جنرل ممبرز اور اسپیشل ممبرز سمیت تمام عہدیداران کے معاملات کی نگران ہوگی۔

: کراچستان سو موٹو سپریم کونسل

کراچستان کی مختلف ایسوسی ایشنز، غیر سرکاری تنظیموں سمیت پرائیوٹ اور سرکاری اداروں کے ریٹائرڈقابل قدرافراد بشمول اساتذہ،عدلیہ اورسابقہ ممبران صوبائی اور قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل،کراچستان سوموٹو سپریم کونسل اپنی قابلیت، تجربات،مشاہدات اور تعلقات کے مطابق، کراچستان اور اس کے باشندوں کی بھرپور خدمت کرے گی۔ کراچستان سوموٹو سپریم کونسل کا بنیادی مقصد عوامی مفادات سے متعلق سیاسی، معاشی، معاشرتی، عدالتی، تعلیمی، مذہبی اور امن و امان کے مسائل اور معاملات میں، آئین اور قانون کے دائرہ میں، از خود مداخلت کرنا ہو گا تاکہ مذکورہ مسائل اور معاملات معقول اور منطقی اندازسے حل کئے جا سکیں۔کراچستان سوموٹو سپریم کونسل کا مقصد متعلقہ اداروں سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت سےتعاون حاصل کرکے، مشکلات کو ختم کرنا ہو گا۔کراچستان سوموٹو سپریم کونسل میں ممبران کی شمولیت، ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت کی جائے گی۔ صرف خط و کتابت، ملاقات، مذاکرات، افہام و تفہیم اور عدالت و انصاف کے مہذبانہ طریقہ کو اختیار اور استعمال کیا جائے گا۔

: یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں شمولیت کے بنیادی اصول

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں، قومی شناختی کارڈ ز کا حامل شخص شمولیت کیلئے، مقررہ فارم پرجنرل ممبر شپ اور اسپیشل ممبرشپ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں، قرآن مجید کی عظمت کے باعث شمولیت کیلئے، کبھی بھی، کسی بھی قسم کے حلف کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام ممبران اورعہدیدار سمیت تمام دیگر وابستہ افراد اپنے ضمیر کی پاسداری اور افعال کی ذمہ داری کے خود ذمہ دار ہوں گے۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں جرائم پیشہ افراد اور قبضہ مافیا گروپ یا افراد، کیلئے شمولیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تاہم، اگرریاست یا کسی ادارہ کی مقبوضہ زمین، قانونی عمل کے ذریعہ، جائز طور پر حاصل کرلی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔گلیوں، سڑکوں پر تجاوزات قائم رکھنے والوں اور پانی، بجلی اور گیس چوری کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں، شامل ہونے سے قبل یا بعد میں،جنرل ممبریا عہدیدار سمیت تمام دیگر وابستہ کوئی فرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو تنظیمی نظام کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ مذکورہ فرد کے غیر قانونی افعال کی قطعی ذمہ دار نہیں ہوگی اور مذکورہ جنرل ممبر کو کسی بھی قسم کا تنظیمی اور قانونی تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔جنرل ممبر اورعہدیدار سمیت تمام دیگر وابستہ افراد جب چاہیں یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ سے تعلق ترک کر سکتے ہیں تاہم، مناسب ہوگا کہ اس ضمن میں باقاعدہ تحریری طور پر یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کو مطلع کریں۔بغیر کسی تحریری اطلاع کے، تیس دن تک غیر فعالیت کو ترک تعلق قرار دیا جائے گا۔ یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ سے ترک تعلق کے بعد، کسی بھی صورت میں یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں دوبارہ شمولیت ممکن نہیں ہو گی۔

: جنرل ممبر شپ

یونائیٹڈکراچستان موومنٹ کی تنظیم میں جنرل ممبربنیادی اہمیت کا حامل ہوگا۔ کسی بھی معاملہ اور فیصلہ میں جنرل ممبرز کی تحریری تجویز، مشورہ اور تنقید کا اہم ترین کردار ہوگا، جس کو بغیرکسی معقول وجہ کے،نظر انداز اور مسترد نہیں کیا جائے گا۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ سمیت تمام ذیلی تنظیموں میں، مختلف تنظیمی عہدوں پر تقرری کیلئے، یونائیٹڈکراچستان موومنٹ کی جنرل ممبر شپ لازم ہو گی۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی تنظیم سازی میں ابتدائی طور پر پانچ (5) سال تک اہلیت، قابلیت، معیار اور ضرورت کے مطابق جنرل ممبرز کو مختلف تنظیمی عہدوں پرتعینات کیاجائے گا تاہم مقررہ مدت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مذکورہ طریقہ کار کو جاری رکھا جائے یا تنظیمی عہدوں کیلئے انتخابات کا نظام رائج کیا جائے۔یونائیٹڈکراچستان موومنٹ سمیت، کسی بھی ذیلی تنظیم میں کسی بھی عہدہ کے حصول کیلئے، علاقائی رہنما کیلئے کم از کم دس (10) افراد کا گروپ ہونا لازم ہے، جو مذکورہ عہدیدار سے متفق اور حامی ہوں اور یونائٹیڈ کراچستان موومنٹ کے جنرل ممبرز بھی ہوں۔

: اسپیشل ممبر شپ

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ میں کسی بھی مذہبی جماعت، سیاسی جماعت، این جی او یا دیگر ادارے سے تعلق رکھنے والا شخص، اپنی جماعتی اور تنظیمی رکنیت برقرار رکھتے ہوئے، اپنی مذہبی جماعت، سیاسی جماعت، این جی او یا ادارے کی تحریری اجازت )این او سی(سے، اپنے شہری بنیادی انسانی حقوق کی جدو جہد میں اور حصول کیلئے یونائیٹڈکراچستان موومنٹ کی اعزازی اور رضاکارانہ بنیاد پر اسپیشل ممبر شپ حاصل کر سکتا ہے۔ اسپیشل ممبر کسی بھی معاملہ میں اپنی تحریری تجویز اور تنقید سے تحریری طور پر مطلع کر سکتا ہے، جس کو بغیر کسی معقول وجہ کے،نظر انداز اور مسترد نہیں کیا جائے گا۔اسپیشل ممبرزکو سوشل ایڈووکیٹ، پولیٹیکل ایڈووکیٹ، ایجوکیشنل، اکونومی ایڈووکیٹ سمیت اہم ممتاز مشاورتی عہدوں پر، منظوری کے بعد تعینات کیا جا سکتا ہے۔

: کراچستان کی ایریاز کمیٹی کے رہنما، سپروائیزرز اینڈ منیجرز

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی تنظیم سازی کیلئے ابتدائی طور پر علاقائی رہنما درکار ہیں۔کراچستان کی ایریاز کمیٹی کےرہنما کیلئے کم از کم دس(10) مقامی افراد کی تائید اور حمایت لازم ہو گی۔جنرل ممبرز میں سے، منتخب شدہ عہدیداران کوکراچستان کے تمام علاقوں کے معاشی، سیاسی، سماجی، تعلیمی مسائل کے حل کیلئے، قابل عمل اور مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تمام مقامی رہنما، اپنے علاقہ کے ممبرنیشنل اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے چیئرمین اور کونسلروں سے زیادہ اہمیت اور طاقت کے حامل ہوں گے کیونکہ ممبرنیشنل اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے چیئرمین اور کونسلروں کے ووٹروں کی تعداد کم اور محدود ہوتی ہے جبکہ یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کے عہدیدار، اپنے علاقہ کے تمام ووٹرز سمیت دیگر افراد کیلئے فعال اور سرگرم عمل ہوں گے اور ان سب کے مینڈیٹ کی حفاظت کے ذمہ دار اور نگران )کسٹوڈین( ہوں گے۔”پہلے کراچستان، پھر پاکستان“کے مسائل کو حل کرنے اور کراچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے دلچسپی رکھنے والے، پرُعزم اورمثبت اصلاحاتی اورانقلابی سوچ کے حامل افراد اعزازی اور رضاکارانہ ممبر شپ کیلئے،جنرل ممبر شپ فارم مع گروپ فارم برائے دس(10) افرادپر درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی تنظیم سازی کراچستان اور پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر کی جائے گی۔ایک منیجر کے ماتحت دس (10)سپروائیزراپنے علاقائی فرائض کے ذمہ دار ہوں گے۔

: یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی مستقل تنظیم

یونائیٹڈکراچستان موومنٹ،پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں سے مستحکم دلائل کی بنیاد پر مطالبہ کرے گی پاکستان کی معیشت کی بین الاقوامی سطح پر بہترین شناخت کیلئے لازم ہے کہ صدر دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اسٹیٹس وفاقی وزیر کے متوازی کیا جائے۔

پاکستان کے تمام صدور برائے چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اسٹیٹس صوبائی وزیر کے متوازی کئے جائیں

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کا مقصد کراچی کے عوام کے مسائل اور ان کا ممکنہ تدارک ہے لٰہذا،ابتدائی طور پر کراچی کے عوام کی آسانی کیلئے،کراچی کے مسائل کی نشاندہی،ان کے ممکنہ حل اور تدارک کیلئے، ابتدائی تنظیم سازی کے بعد، یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی تنظیم کراچی کے موجود تمام ڈسٹرکٹ کی حدود،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں اور پولیس اسٹیشن کی حدود بشمول مختلف ایریا کی حدود کی بنیاد پر مستقل تنظیم تشکیل دی جائے گی تاکہ ضلعی انتظامیہ،،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے، آئین اور قانون کے مطابق، عوام کے مسائل ممکنہ طور پر حل کئے جا سکیں۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہوں گی​

یونائیٹڈ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز ۔

یونائیٹڈ نیشنل ممبرز۔

یونائیٹڈ پراونشل ممبرز۔

یونائیٹڈ چیف آفیسرز

یونائیٹڈ ایریا آفیسرز

© United Krachistan Movement| All rights reserved.