کراچستان منیجمنٹ

نیشنل اکیڈمی آف پولیٹیکل اؤیرنیس

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس اینڈ منیجمنٹ
جنرل ممبرز اور اسپیشل ممبرز کیلئے بغیر فیس کورسز

 جنرل ممبر شپ فارم مع سوالنامہ کی منظوری کے بعد،ممبر شپ آئیڈنٹٹی کارڈ اورممبر شپ سرٹیفیکٹ آف اپائنٹمنٹ جاری کئے جائیں گے نیز جو، جنرل ممبرز، یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کیلئے، مع گروپ ممبرز اپنی عملی خدمات پیش کریں گے، انہیں منظوری کے بعد، آنریری اسٹاف ممبر ڈ یزیگنیشن کارڈ اورآنریری اسٹاف ممبر سرٹیفیکٹ آف اپائنٹمنٹ جاری کیے جائیں گے۔یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کے تمام جنرل ممبرز کیلئے نیشنل اکیڈمی آف پولیٹیکل اؤیرنیس (ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ) کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس اینڈ منیجمنٹ کے تمام کورسز مفت ہوں گے۔کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

 اسپیشل ممبر شپ فارم مع سوالنامہ کی منظوری کے بعد،اسپیشل ممبر بھی نیشنل اکیڈمی آف پولیٹیکل اؤیرنیس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل سائنس ینڈ منیجمنٹ کے بغیر فیس کورسز کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

کراچستان کی ایریاز کمیٹی کے رہنما منیجرزاینڈ سپروائیزرز

یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کی تنظیم سازی کیلئے ابتدائی طور پر علاقائی رہنما درکار ہیں۔کراچستان کی ایریا زکمیٹی کے رہنما کیلئے کم از کم دس(10) مقامی افراد کی تائید اور حمایت لازم ہو گی۔جنرل ممبرز میں سے، منتخب شدہ عہدیداران کوکراچستان کے تمام علاقوں کے معاشی، سیاسی، سماجی، تعلیمی مسائل کے حل کیلئے، قابل عمل اور مؤثر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تمام مقامی رہنما، اپنے علاقہ کے ممبرنیشنل اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے چیئرمین اور کونسلروں سے زیادہ اہمیت اور طاقت کے حامل ہوں گے کیونکہ ممبرنیشنل اسمبلی،ممبر صوبائی اسمبلی، مقامی حکومت کے چیئرمین اور کونسلروں کے ووٹروں کی تعداد کم اور محدود ہوتی ہے جبکہ یونائیٹڈ کراچستان موومنٹ کے عہدیدار، اپنے علاقہ کے تمام ووٹرز سمیت دیگر افراد کیلئے بلا امتیاز فعال اور سرگرم عمل ہوں گے اور ان سب کے مینڈیٹ کی حفاظت کے ذمہ دار اور نگران (کسٹوڈین) ہوں گے۔”پہلے کراچستان، پھر پاکستان“کے مسائل کو حل کرنے اور کراچستان اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سے دلچسپی رکھنے والے، پرُعزم اورمثبت اصلاحاتی اورانقلابی سوچ کے حامل افراد اعزازی اور رضاکارانہ ممبر شپ کیلئے،جنرل ممبر شپ فارم مع جنرل ممبر شپ فارم برائے دس(10) افراد، درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ایک منیجر کے ماتحت دس (10)سپروائیزراپنے علاقائی فرائض کے ذمہ دار ہوں گے۔

© United Krachistan Movement| All rights reserved.